عمران خان کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

246
disqualification

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا،عمران خان پہلے ٹائیریان سے متعلق تردید کرتے تھے۔

درخواست گزار کا کہنا تھاکہ عمران خان اب ٹائیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے، عمران خان جانتے ہیں ان کیخلاف ثبوت موجود ہیں ،عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟