ضمنی الیکشن: عمران خان کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل

168

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 108 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے، جس میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دیگر حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں، لہٰذا الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے  اور این اے 108 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے ۔  واضح رہے کہ اپیل کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل کرے گا۔