پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وزیر اعظم کو اتحادیوں کی ناراضگی کا بھی سامنا

334
چین میں مدعو چند رہنمائوں میں شمولیت اعزاز ہے ،شہباز شریف

سرگودھا: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم شہبا شریف کو اپنوں کیساتھ ساتھ اتحادیوں کی ناراضگی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے دنیا بھر میں جب پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے تو پاکستان میں اس میں اضافہ حکومت اور اتحادیوں کو آئندہ انتخابات میں مہنگا پڑیگا۔

ضمنی انتخابات میں مہنگائی ہی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے امیدواروں کی شکست کا موجب بنی ہے اتحادیوں اور حکومتی ارکان اسمبلی و سینیٹرز کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں کے باعث ہمیں کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے جو کام حکومت کیخلاف اپوزیشن نہیں کرسکی وہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پورا کردیا ہے۔

عوامی سطح پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے جبکہ مریم نواز اور نواز شریف کے حامی میاں شہباز شریف کی اس پالیسی کیخلاف بولتے نظر آرہے ہیں۔