مظفرآباد میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے کام شروع

265

مظفرآباد:  کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو میں کرکٹ ٹیم مظفرآباد ٹائیگرزکے آنرارشد خان تنولی نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے کام شروع کردیا ہے، ہم نے پروگرام بنایا ہے کہ پورا سال مظفرآباد ٹائیگرز کی سرگرمیاں یہاں جاری رہیں، مظفرآباد ٹائیگرز سیزن ٹو میں اپنے فینز کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

مظفرآباد ٹائیگرزکے آنرارشد خان تنولی  نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پچھلی مرتبہ فائنل کھیلے اس مرتبہ فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے،مظفرآباد ٹائیگرز سیزن 2 میں شاندار تیاری کے ساتھ میدان میں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ٹائیگرز میں کھیلنے والے نوجوان لڑکوں میں خاص طور پر کشمیری کھلاڑی شامل ہیں کشمیری کھلاڑیوں کیلئے موقع ہے کہ مصباح الحق کی مہارت سے استفادہ حاصل کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مظفرآباد ٹائیگرز اپنے فینز کی توقعات پر پورا اترے گی،دیگر ٹیموں کی نسبت مظفرآباد کی ٹیم کو ہوم گراونڈ ہونے کیوجہ سے شائقین کی زیادہ سپورٹ حاصل ہے،۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگرز کے منتظمین کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، مارکیٹس اور سکولوں میں بھی جائیں گے۔ مظفرآباد میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے کام شروع کر دیا ہے