محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی بند، افسران و عملے نے دفاتر آنا چھوڑ دیا

375

کراچی:محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ 3 دن سے بند ہے جس کی وجہ سے افسران و عملے نے دفاتر آنا چھوڑ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا اہم محکمہ 3 دن سے اندھیرے میں ہے، محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ 3 دن سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ بلدیات سیکرٹریٹ میں اندھیرا اور گرمی سے افسران اور عملہ شدید پریشانی کا شکار ہے، بجلی بند ہونے پر سیکرٹری بلدیات و دیگر افسران نے دفاتر آنا چھوڑ دیا۔

لوکل گورنمنٹ کے دفاتر میں بھی بجلی نہ ہونے سے اندھیرا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ بلدیات کو بجلی فراہم کرنے والا مین وائر چوری ہوچکا ہے، محکمہ بلدیات کی پی ایم ٹی سے 25 میٹر مین بجلی وائر چوری ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تار چوری ہوجانے کے باعث 3 دن سے محکمہ بلدیات میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔