کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا وقت پر ہونا جماعت اسلامی کی فتح ہے، حافظ نعیم

388

 کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونا جماعت اسلامی کی فتح ہے، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں الیکشن ملتوی کروانا چاہتی تھیں۔

ادارہ نورحق کراچی میں حافظ نعیم الرحمان میڈیا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو اپنے مقررہ وقت پر کرانے کا حکم دیا ہے،ہم چاہتے ہیں کراچی میں لوکل سطح پر انتخابات ہوں، ہم الیکشن کمیشن، ہائیکورٹ سمیت ہر متعلقہ ادارے گئے مسائل اجاگر کیے تاکہ بلدیاتی انتخابات کروائے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں مل کر الیکشن کو ملتوی کروانا چاہتی ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ کراچی اس وقت مسائل کا گڑھ بن چکا ہے اور اب کراچی کے عوام کو ان مسائل سے نجات دلانا پڑے گا یہ جماعتیں نہیں چاہتیں کہ کراچی کے عوام ان مسائل سے نجات پائیں اس لیے دو ڈھائی سالوں سے مسلسل انتخابات کو تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے مگر اب اسے ختم ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی شہر پاکستان میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بارشوں کے بعد شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے لیکن انتظامیہ سو رہی ہے۔