اسرائیل نے کسانوں کوآبپاشی کے کنوں کی کھدائی سے روک دیا

294

 جنین: قابض اسرائیلی حکام نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کے شمال مشرق میں واقع دیہاتوں کے کسانوں کو پانی کے کنویں کھودنے سے روکنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے شہر کے دیہاتوں بالخصوص “دیر ابو ضعیف”، “بیت قاد” اور “دیر غزالیہ” کے دیہاتوں کے میدانی علاقوں میں زرعی زمینوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس مہم میں “زابابدہ” اور “قباطیہ” کے قصبوں کے ساتھ ساتھ جنین کے مغرب میں “مرج بن عامر” کے میدانی علاقے شامل ہیں اور کسانوں کو ان کی فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے پانی کے کنویں کھودنے سے روکنے کے نوٹس بھیجے گئے تھے۔ قابض فورسز کی اس علاقے میں تعداد بڑھا دی گئی ہے فقوعہ، دیر غزالہ، بیت قاد، دیر ابو ضعیف اور الجلمہ کے دیہاتوں اور صباح الخیر کے نواحی علاقے جنین کے داخلی راستے کے اطراف میں موبائل چوکیاں قائم کیں۔

 عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوجیوں نے دو فوجی چوکیوں پر فلسطینیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی۔

انہوں نے جنین کے مغرب میں واقع دیہات “رومانہ” اور “زبوبہ” کے داخلی راستے بند کر دئیے۔