سی پیک پاکستانی معیشت جکڑ نہیں، مضبوط کررہا ہے، چینی قونصل جنرل

447

کراچی: پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستانی معیشت کو جکڑنے نہیں بلکہ مضبوط کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

 کراچی میں لی بیجیان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کو سری لنکا کی صورتحال سے تشبیہ دینا درست نہیں  ہے۔

قونصل جنرل لی بیجیان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو سستا قرضہ دیا جارہا ہے۔ یہ پاکستان کے مجموعی قرضے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔