کورونا کے باعث مزید 5 مریض چل بسے، 526 نئے مریض رپورٹ

365

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید5 مریض انتقال کر گئے۔ لوگوں میں خوف وحراس پیدا ہوگیا.

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق پاکستان میں  24 گھنٹوں کے دوران مزید 526 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، عالمی وبا کے باعث مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔

   24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 156 کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔