بھارت سے آئے طیارے کی آمد: سی اے اے  نے حقیقت بیان کر دی

578

کراچی: بھارت سے آئے طیارے کی کراچی آمد کی فیک نیوز سے متعلق سول ایوی ایشن نے بھی حقیقت بیان کر دی ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق مارشل آئی لینڈ میں رجسٹرڈ معمول کا چارٹرڈ طیارہ پاکستان آیا تھا۔چارٹرڈ طیارے کا حیدرآباد دکن سے ری فیول کے علاوہ بھارت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ترجمان سی اے اے نے کہاکہ خالی چارٹرڈ طیارہ کراچی آیا اور اپنے 12 مسافروں کو لیکر دبئی روانہ ہوا اس متعلق سوشل میڈیا پر کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں، فیک نیوزکے ذریعے مختلف سازشی تھیوریز کو بڑھاوا دیا گیا اصل حقیقت سامنے آنے کے بعد فیک نیوز کا ایک اور قصہ تمام ہوا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارت سےآنے والاچارٹرطیارہ کراچی ائیرپورٹ سے بارہ مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا تھا، 12 مسافروں میں 2غیر ملکی مسافر بھی سوار ہوئے۔ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا تھا کہ چارٹر طیارہ بھارت کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حیدرآباد دکن سے کراچی آیا، چارٹر طیارہ گلوبل بمبار ڈیئر جی فائیو ہے۔