راشد منہاس کا51واں یوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا

260

راولپنڈی:  نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا51واں یوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا۔

راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951ء کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے۔ راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا۔

وہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے ۔ 20اگست1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی۔ ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رُخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔

راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رُخ زمین کی جانب موڑ دیا۔ جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔