پی این ایس تیمور کا دورہ سری لنکا، جشن آزادی کی تقریب میں شرکت

329

  اسلام آ باد : پی این ایس تیمور کی جانب سے دورہ سری لنکا کے دوران  جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے سری لنکا کا خیرسگالی دورہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق جہاز کے عملہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی جبکہ خیر سگالی دورہ کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق لائن اسٹار-IV کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی این ایس تیمور کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔