پیٹرول پمپ مالکان نے کتنا منافع کمایا؟ اعداد و شمار جاری

284
pump owners

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گزشتہ روز آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رود و بدل کیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یکم تا 15 اگست پی ایس او کی پیٹرول خریداری 197 روپے 39 پیسہ رہی جبکہ یکم اگست کو ڈالر کی قدر 238 روپیہ اور 15 اگست 214 روپیہ تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں فی لیٹر ترسیل کا خرچ 5 روپیہ 84 پیسہ رہا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا مارجن 4 روپیہ 68 پیسہ رہا۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس مالکان کا منافع کمپنیز سے دگنا 7 روپے لیٹر مقرر کرد یا گیا اور پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے پیٹرولیم ڈویلپلمنٹ لیوی( پی ڈی ایل)کی مد میں لیے گئے۔خیال رہے کہ یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر  تھی اور گزشتہ روز قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔