پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جائے گا

323

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں ،انسان دوست افراد کی اہمیت و عظمت کا اعتراف اور ان کی انسانی ہمدردی کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔

انسانی ہمدردی  کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں حقوق انسانی کی تنظیموں اور مختلف این جی اوز کی جانب سے مذاکرے سیمینارز اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2008ء کو دنیا بھر میں انسان دوستوں کی عظمت کے اعتراف کے طور پر 19اگست کو انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جاتا ہے۔