پی ٹی آئی 19 اگست کو کراچی میں جلسہ کرے گی

397

کراچی: پی ٹی آئی نے 19 اگست کو باغ جناح میں ہونے والے جلسے کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دے دی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کراچی نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، کمشنر کراچی اور مزار قائد کی انتظامیہ کو 19 اگست کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے درخواست جمع کروادی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین عمران خان کے کراچی جلسے کے لیے باغ جناح میں انتظامات کیے جائیں گے، اس حوالےسے تمام درخواستیں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی جانب سے جمع کرائی گئیں۔

بلال غفار کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ باغ جناح کی سکیورٹی کے لیے اقدامات یقینی بنائے، عمران خان کراچی میں 19 اگست کو تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔