حماس کی شام پر اسرائیلی بمباری اور میزائل حملوں کی شدید مذمت

356

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت کے ترجمان نے مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ موقف اپنائے۔

 انہوں نے شام میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز شام میں متعدد مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم تین شامی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ دہشت گرد صیہونی غاصبانہ قابض ریاست ہمارے لوگوں اور ہماری قوم کے خلاف اپنی جارحیت کو بڑھا رہی ہے۔

بردار ملک شام کی سرزمین پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پورے خطے میں اسرائیل کی توسیع اور صیہونی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کی تمام قومی قوتوں کے متحد ہونا چاہیے تاکہ صہیونی دشمن کو ننگا ناچ جاری رکھنے سے روکا جا سکے اور خطے کے ممالک اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے سامنے بند باندھا جا سکے۔

اتوار کی شام صیہونی جنگی طیاروں نے شام میں متعدد مقامات پر بمباری کی تھی جس میں کم سے کم تین شامی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔