بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا

123

لاہور: بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے راوی میں مزید پونے دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا۔ 

بھارتی اقدام سے جسر کے مقام سے پانی دریائے راوی میں داخل ہو گا، بڑے سیلابی ریلے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ آبپاشی نے بتایاکہ محکمہ آبپاشی سمیت فلڈ کنٹرول اداروں سمیت دیگر اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارت نے اجھ بیراج سے 1530 پی ایس ٹی پر 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔

راوی میں اونچے بہاو سے گوجرانوالہ، لاہور اور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے۔