ملک بھرمیں کرونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق، 459 کیسز رپورٹ

487

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمی مہلک وباکورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض انتقال کر گئے جبکہ 400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 45 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 459 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 172 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 529 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 63 ہزار 347 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 18 ہزار 45 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار 211 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ادھر وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہوکا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں کورونا وبا سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ12تا 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے محکمہ صحت نے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہے، ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔