نمائشی اسکوائش میچ میں کمشنر کراچی نے انعامات تقسیم کئے

300

کراچی:کراچی کلب میں یوم آزادی نمائشی میچز جوکہ گرلز اور بوائز کے درمیان کئے گئے ان میں گرلز میچ پاکستان 1 نورالہدیٰ نے عائینہ شیخ کو 2-3 سے اور بوائز میچ ایشن انڈر 19 چیمپئن حذیفہ ابراہیم نے طلعت سعید کو 2-3 سے شکست دیکر جیت لیا،

اس موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن مہمان خصوصی  تھے اور انعامات تقسیم کئے، جبکہ  ACG  عابد قمر شیخ، کوآرڈینٹر اسپورٹس غلام محمد خان، محمد اخلاق، اسد عباد علی اور نوید عالم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے تمام اہل وطن کو پاکستان کی  75ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 14 اگست ہمارے دنوں میں سب سے اہم دن ہے  یہ ملک ہم نے بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کا پاکستان بنانے کی جدوجہد کو جاری اور ساری رکھے گے اور اپنے ملک کی خدمت میں دن رات مصروف رہیں گے،

انہوں نے  کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ آج کے دن کھیل کے میدان میں سچے پاکستانی بن کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام پوری دنیا میں بلند کریں، کمشنر کراچی نے کراچی کلب کے کھیلوں میں کردار کو سراہا اور زبردست خراج تحسین ادا کیا،

انہوں نے  حذیفہ ابراہیم کو دعوت دی کہ وہ کمشنر آفس میں ان سے ملاقات کریں اور کہا کہ میں آپ کو جھانگیر خان اور جان شیر خان کی طرح عالمی چیمپئن دیکھنا چاہتا ہوں دریں اثنا کمشنر کراچی نے کراچی کلب کی یوم آزادی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اس موقعہ پر کلب کی انتظامیہ اور دیگر موجود تھے جبکہ نمائشی میچ کے کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کو ممتاز صنعتکار عقیل کریم ڈیڈھی نے استقبالیہ دیا.