عثمان بزدار جعلی اراضی الاٹمنٹ کیس میں بے گناہ قرار

318

ڈیرہ غازی خان: محکمہ اینٹی کرپشن کی انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اُن کے بھائیوں کو اراضی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا جس پر عدالت نے عثمان بزدار اور اُن کے اہل خانہ کو بے قصور قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جعلی اراضی کیس کی الاٹمنٹ سے عثمان بزدار یا اُن کے بھائیوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خصوصی عدالت میں مقدمے کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے کی اور بتایا کہ تفتیشی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق سردار عثمان بزدار کے بھائیوں بے گناہ قرار پائے ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی ٹیم نے سردار عثمان بزدار اور انکی فیملی کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کی سفارش کی تھی- عدالتی ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم سردار عثمان اور اُن کے اہل خانہ کے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کی سفارش کی اور عدالت میں تفتیش مکمل ہونے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔