سندھ حکومت نے بارشوں سے متاثرہ سندھ کے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

320

کراچی: سندھ حکومت نے بارشوں سے متاثرہ سندھ کے9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ،سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں مزید 5افراد جان کی بازی ہار گئے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سندھ حکومت نے بارشوں سے متاثرہ 9اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا، متاثرہ اضلاع میں ٹھٹھہ، جامشورو، دادو، بدین، قمبر شھداد کوٹ شامل ہیں، نوشہرو فیروز، خیرپور، مٹیاری اور سانگھڑ کو بھی آفت زدہ قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔