سرفراز احمد کی سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل

494

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد  کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا۔ ان کی سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کرلی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت  سرفراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت  کی اُردو کی کتاب میں  چیمپئینز ٹرافی 2017ء کی فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ اور مسرت کردینے والی بات نہیں ہو سکتی کہ میرے بچے اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کے کارناموں کا مطالعہ کریں گے، جس میں ان کی تحسین کی گئی ہے۔