رحیم یارخان میں مسافر کوچ پر ٹرک الٹ گیا، 12 افراد جاں بحق

2564
لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

لاہور: رحیم یار خان کے علاقے فیروزہ شہر میں مسافر کوچ پر ٹرک الٹنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک حادثہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کے باعث پیش آیا اور سڑک پر پڑے گہرے گڑھے میں پھنسی کوچ پر چینی سے لوڈ ٹرک آن گرا۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ عینی شاہدین کے مطابق منی مسافر کوچ کو ٹرک کے نیچے سے نکالنے کے لیے مقامی شوگر ملز سے ہیوی مشینری کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ ڈپٹی کشنر نے خانپور، فیرزہ اور لیاقت پور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نفاذ کردی ہے۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے میں اب تک 3 زخیموں اور 12 لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کردی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر مقامی افراد نے بھی حملہ کیا۔