ملکی سلامتی و استحکام کیلیے دیانتدار قیادت ناگزیر ہے، نصر اللہ رندھاوا

277
against inflation

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت کی شناخت کو نااہل قیادتوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کا دن خوشی اور امید کا دن ہے ، یہ دن تجدید عہد کا دن بھی ہے کہ پاکستان کو اس کے نظریہ کے عین مطابق اسلامی اور خوشحال پاکستان بنایا جا ئے ۔ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے صالح،دیانتدار اور نظر یاتی قیادت کا بر سر اقتدار آنا ضروری ہے ۔

نصر اللہ رندھاوا نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی انتخابی نعروں اور دعووں کے برعکسںمعاشی ترقی تو درکنار، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کے قول وفعل میں تضاد نہ ہو اور جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقوم کو یکجا کرے اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کا چراغ روشن کرسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔