کراچی میں 20 کلو آٹے کا کا تھیلا 2 ہزار روپے کا ہوگیا

402

کراچی: شہر قائد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1960روپے تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں پنجاب اور کے پی کے مقابلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک مہنگاہوگیا ہے، ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1940 میں فروخت ہورہا ہے جب کہ خضدار  میں 1850،کوئٹہ اور لاڑکانہ میں 1800 اور سکھر میں 1720 روپے میں بیچا جارہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980روپے تک ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کا 20کلو کا تھیلا 980 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔