غزہ ، اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی ہونیوالا فلسطینی دم توڑ گیا

213

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوران زخمی ہونے والا ایک سالہ انس خالد انشاصی ہسپتا ل میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ انشاصی خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کے اندرزیر علاج تھا۔

 اسے اسرائیلی بمباری سے شدید چوٹیں آئی تھیں۔بتایا گیا کہ انشاصی ایک فضائی حملے میں زخمی ہوئے جس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔

 سینکڑوں فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں شہید انس انشاصی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سوگواروں نے شہید کی شان میں نعرے لگائے، مزاحمت کی تعریف کی، اور فلسطین سے غاصب صہیونیوں کی بے دخلی کا مطالبہ کیا۔