بھارتی وکیل نے 22سال بعد 20روپے کا مقدمہ جیت لیا

369

 بھارتی وکیل نے 22سال بعد 20روپے کا مقدمہ جیت لیا۔

بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق ایک شہری نے ریلوے کے خلاف 22 سال قبل کیا گیا  مقدمہ جیت لیا ہے،پیشے کے اعتبار سے وکیل  تنگناتھ چترویدی نے 1999میں ریلوے کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ ان سے کرائے کی مد میں ٹکٹ کے 20روپے اضافی وصول کیے گئے۔

واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں متھورا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا تھا66سالہ تنگناتھ چترویدی  کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں 22سال کے دوران 100سے زیادہ پیشیاں بھگتنے کے بعد میرے حق میں فیصلہ آیا ہے،تنگناتھ چترویدی نے   22سالہ جدو جہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس توانائی اور وقت کی کوئی قیمت نہیں جو میں نے یہ کیس لڑنے میں صرف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاوضہ آج کے دور میں نہایت معمولی ہے لیکن یہ پیسے کی بات نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف لڑائی تھی،تنگناتھ چترویدی نے   1999میں متھورا سے مراد آباد تک  کے سفر کے دوران جب انہوں نے دو ٹکٹ خریدے جن کی قیمت 70روپے بنتی تھی۔

تاہم جب انہوں نے  بکنگ کلرک کو 100روپے تھمائے تو اس نے 70کے بجائے 90روپے کاٹ کر صرف 10روپے واپس کیے اور ان کے کہنے کے باوجود انہیں بقایا رقم واپس نہیں کی تھی۔