دنیا بھرمیں کروناکے مصدقہ کیسز کی تعداد 58 کروڑ84 لاکھ 74 ہزار 953 ہوگئی

397
cases of Corona

بیجنگ:   دنیا بھرمیں کروناکے مصدقہ کیسز کی تعداد 58 کروڑ84 لاکھ 74 ہزار 953 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 12 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 58 کروڑ84 لاکھ 74 ہزار 953 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ27 لاکھ 19ہزار 491 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ42 لاکھ 23 ہزار 557 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 43 لاکھ  83 ہزار 344  مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ  24 ہزار 579، جرمنی میں 3 کروڑ 14 لاکھ 89 ہزار 484، برطانیہ میں 2 کروڑ 36 لاکھ 34 ہزار 568  اور اٹلی میں 2 کروڑ 14 لاکھ 28 ہزار 602 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 11 لاکھ  11  ہزار 840 اور روس میں 1 کروڑ 85 لاکھ 23 ہزار 28 مصدقہ کیسز ہیں۔