مظفر گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں 10 ہو گئیں، دیگر زیر علاج

180
لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

مظفر گڑھ: زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونےو الے افراد کی تعداد 10 ہو گئی جب کہ مقامی طبی ذرائع کے مطابق دیگر متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی جب کہ 5 افراد ٹی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

آر پی او محمد سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔