مولانا مودودیؒ کا لٹریچر ذہنوں میں انقلاب برپا کررہا ہے، معراج الہدی صدیقی

228

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا مودودیؒ کا لٹریچر ذہنوں میں انقلاب برپا کررہا ہے۔ قرآن وسنت کا نظام ہی پاکستان کو قوت دے سکتاہے۔

تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو چین وسکون صرف شریعت کے نظام میں مل سکتا ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکن کو روحانی غذا قرآن کے مطالعے اور سنت پر عمل سے ملے گی۔ انسان سازی کل وقتی ایجنڈا ہے جسے انبیا نے اختیار کیا۔ اس ایجنڈے کو آگے بڑھائے بغیر منزل کی طرف رسائی ممکن نہیں۔

گلشن اقبال میں علاقہ شبیر احمد عثمانی اور علاقہ بلال کے تحت ایک روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع شرقی کے رہنما سید محمد اقبال ،انجینئر فاروق احمد خان اور دیگر بھی نے خطاب کیا ۔ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ یہ دعوت تربیت تنظیم اصلاح معاشرہ کے ایجنڈے پر کام کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمۃ اللہ علیہ کی کتابوں پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں پابندی لگائی ہے اس لیے کہ مولانا کا لٹریچر ہندوتوا بیانیے کو شکست دیتا ہے۔ سید مودودی رحمۃ اللہ علیہ کا لٹریچر ذہنوں میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ اس لٹریچر کو پڑھنے اور پڑھانے کی ضرورت ہے۔