اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم

442
حکومت کا ملک بھر میں تمام کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پنجاب کے بعد اسلام آباد میں کاروبار بندش اوقات سے پابندی اٹھالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کاروباری بندش اوقات سے پابندی ختم کردی گئی ہے ۔ تمام کاروبار اور دکانوں سے اوقات بندش کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ توانائی بچت حکمت عملی کے تحت مارکیٹیں اور بازار رات نو بجے بند کرنے احکامات جاری کیے گئے تھے جن پر سختی سے عملدرآمد بھی کیا جا رہا تھا۔