مودی  کے وزیر اعظم  بننے  کے بعد  پالیسی نا بدلنا  ہماری غلطی تھی، وزیر خارجہ

270
عمران خان نےریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے ملک  تباہ کیا، بلاول

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ  بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا، مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کیلئے بہت اہم ہے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں بھی یہ معاملہ اٹھایا، یہ مسلم دشمن ملک بنتا جارہا ہے ، کشمیر میں حلقہ بندیوں کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلاول زرداری نے کہاکہ   یسین ملک کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہم جب کشمیر کا معاملہ اٹھاتے ہیں تو جواب میں لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے، مشعال ملک کو سفارتی پاسپورٹ فراہم کرنے پر کام ہو رہا ہے،  مودی  کے وزیر اعظم  بننے  کے بعد  پالیسی نا بدلنا   ہماری غلطی تھی  ۔

وزیر خارجہ نے کہا  کہ جب سے کشمیر پر 5 اگست 2019 کا حملہ ہوا ہے تمام جماعتیں اکٹھی ہیں کیونکہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کیلئے بہت اہم ہے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں بھی یہ معاملہ اٹھایا جبکہ ہم نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں معاملہ اٹھایا۔

بلاول زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل،  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا البتہ بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا،  بھارت میں جو اسلامو فوبک بیانات دئیے گئے ، اسلاموفوبک مذمتی بیانات کو بھی ہم نے عالمی سطح پر اٹھایا ۔

  وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تاثر جارہا ہے کہ یہ مسلم دشمن ملک بنتا جارہا ہے جبکہ کشمیر میں حلقہ بندیوں کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  یسین ملک کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہم جب کشمیر کا معاملہ اٹھاتے ہیں تو جواب میں لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے۔