رواں برس عالمی روبوٹ کانفرنس بیجنگ میں منعقد کرنے کا اعلان

282

بیجنگ:  عالمی روبوٹ کانفرنس 2022 رواں سال 18 سے 21 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔

بیجنگ ایسوسی ایشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق کانفرنس میں روبوٹس کی 500 سے زائد اقسام نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی اور ان میں سے 30 سے زائد بیجنگ میں عالمی سطح پر پہلی بار منظر عام پر آئیں گے۔

کانفرنس کا انعقاد آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے کیا جائے گا اور اس میں فورم، نمائش اور مقابلے سمیت 3 بڑے ایونٹس ہوں گے۔ عالمی روبوٹ کانفرنس میں دنیا کے 15 ممالک اور خطوں سے 300 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جو فورم میں روبوٹک شعبے میں ترقی کے رجحانات اور کٹنگ ایج تعلیمی کامیابیاں کا تبادلہ کریں گے۔

ایکسپو میں طبی خدمات، نقل و حمل، زراعت، فن تعمیر، اشیا سازی اور کان کنی کے پس منظر میں تیار کردہ روبوٹ نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔