ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری

257

اسلام آ باد : ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور علاقوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے اب تک 40 ہزار سے زائد افراد کیلئے خوراک (راشن پیکس) کی فراہمی کی جاچکی ہے۔ اسکے علاوہ 60 ہزار متاثرین / افراد کی رہائش کیلئے خیمے، مچھر دانیاں اور کمبل مہیا کیے جاچکے ہیں جبکہ نکاسی آب کیلئے117 ڈی واٹرنگ پمپس مہیا کئے گئے ہیں۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ امداد بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کیلئے دی گئی ہے۔

ہنگامی امداد میں بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 60 ہزار لیٹر پینے کا  پانی بھی مہیا کیا گیا ہے جبکہ دیگر امدادی سامان میں کچن سیٹ، حفظانِ صحت کٹس اور کیمیکل سپرے مشینز بھی شامل ہے۔