عمران خان شہباز گل کے بیان پر معافی مانگیں، حافظ حمد اللہ

404

اسلام آ باد:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا  ہے کہ عمران خان بسم اللہ کر کے شہباز گل کے بیان پر معافی مانگیں۔

 حافظ حمداللہ نے عمران خان کی پریس نفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بڑی پارٹی کا لیڈر ہونا آئین وقانون سے بالاتر ہونے کا دلیل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جرم عام آدمی کرے یا لیڈر وہ قانون سے مستثنی نہیں ہوسکتا، شہباز گل کے بیان پر بسم اللہ کرکے معافی مانگ کر ایک یوٹرن ملک کی مفاد میں بھی لے لو۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ آپ ملک میں جہاد کے نام پر فساد پھیلا رہے ہو پی ڈی ایم فساد کے خلاف ردالفساد کی مشن پر ہے۔

 حافظ حمداللہ نے کہا کہ کیا پی ڈی ایم نے آپ کو کہا کہ غیرملکی شہریوں اور غیرملکی کمپنیوں سے پیسہ لے؟ کیا فارن فنڈنگ کیس اکبرایس بابر نے پی ڈی ایم کے کہنے پر کیا؟

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف فروخت کرے تم اس سے حاصل رقم ڈیکلیر نہ کر سکے، اگر عمران خان آپ فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ کیس میں ناہل ہوگئے تو یہ آپکی کی ہوئی کرتوتوں اور سیاہ کارناموں کا نتیجہ ہوگا۔

 ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ البتہ رول آف لا اور آئین کی بالادستی عملا قائم کرنا حکومت کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے۔

 حافظ حمداللہ نے کہا کہ فوج کی تباہی کی بات کرے عمران خان تم نیوٹرل کو جانور اور میر جعفر کہے رہے ہو، ہیلی کاپٹر شہدا کے خلاف منفی زہریلے پروپیگنڈے اور ٹرینڈ چلائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹرولز نے فوج میں تقسیم اور بغاوت پر مبنی بیان اور ہرزہ سرائی کی، شہبازگل اور پی ٹی آئی کو فوج کے ساتھ لڑوانے کا الزام لگایا جائے حکومت پر یہ کہاں کا منطق ہے؟