ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

295

لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے ہوگئی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی اسٹاک کرنے والے ذخیرہ آندوز اب بے حد پریشان ہیں اور ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ بھی ختم ہوگئی، 20 روز ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر رہی۔

انہوں نے کہا کہ گیس مافیا نے دل کھول کر عوام کو لوٹا لیکن ہمارا کوئی ڈسڑی بیوٹر بلیک مارکیٹنگ میں شامل نہیں رہا، اوگرا قیمت
سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کی اوگرا میں شکایت بھی کی۔

واضح رہے کہ ماہ اگست 2022 کے لیے ایل پی جی صارفین کے لیے قیمت 218 روپے فی کلو ہے جس کے بعد گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 2571روپے ہے۔