کراچی والوں کو جھٹکا، بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی

241

اسلام آباد:کراچی والوں کے لیے ایک اور بری خبر ہے، بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے،فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے یہ اضافی پیسے دو ماہ میں وصول کیے جائیں گے،نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک کی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 ماہ میں وصول کی جائے گی، اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔

 کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔جس پر نیپرا نے اٹھائیس جولائی کو سماعت کی تھی۔