جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی ، عمر سرفراز

224

  لاہور : رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا  ہے کہ ہمیں موجودہ حالات سے نمٹنے کا طریقہ آٹا ہے مگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔ جس طرح شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ایسے تو دہشت گرد بھی گرفتار نہیں ہوتا، مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلی عدلیہ اسکا فوری نوٹس لے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ فاشسٹ اقدامات کر کے ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے، لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہماری طرف سے کوئی ایسا عمل نہ ہو جس سے حالات خراب ہوں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ حالات سے نمٹنے کا طریقہ آٹا ہے مگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو بھی پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں پر فاشسٹ اقدامات کیے گئے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عدلیہ فوری طور پر حکومت کے ایسے اقدامات کا نوٹس لے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ شریف زرداری گینگ عمران خان کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، یہ جو کچھ ہو رہا ہے رجیم چینج پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ وفاقی حکومت طاقت کے زور پر حق اور سچ کی آواز کو دبانا چاہتے۔