سوات ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،گورنمنٹ کنٹریکٹرقتل

208

سوات کی تحصیل چارباغ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد دائود کو قتل کردیا۔

 ذرائع کے مطابق محمد دائود دوستوں کے ساتھ دریائے سوات کے کنارے بیٹھے تھے کہ اچانک کچھ نامعلوم افراد نے وہاں آکر محمد دائود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، اطلاع ملنے پر چارباغ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر محمد دائود کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے قاتلو ں کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ۔