عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے، سعید غنی

282

کراچی:سندھ کے وزیر محنت و صدر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ شہباز گل نے عمران نیازی کا بیانیہ پیش کیا، عمران نیازی پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے،عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے،عمران نیازی کی غیر ملکی فنڈنگ اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاد کے نام پر عمران نیازی شر اور فساد پھیلانا چاہتا ہے لیکن عمران نیازی کے اچھے بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔وزیر محنت سندھ نے کہا کہ عمران نیازی بنکر میں چھپ کر مردانگی دکھا رہا ہے، عمران نیازی اپنی جنگ میں اپنے بچے شامل کیوں نہیں کرتا۔