چاول کی پیداوار میں اضافہ خوش آئندہے، عاطف اکرام شیخ

480

اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ چاول کی پیداوار میں اضافہ خوش آئند جبکہ گندم کی پیداوار میں زبردست کمی کے خدشات پریشان کن ہیں، ملک میں چاول کی پیداور نوے لاکھ ٹن سے زیادہ متوقع ہے جو ایک ریکارڈ ہو گا جس کی وجوہات میں زیر کاشت رقبہ میں اضافہ شامل ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی پیداوار میں اضافہ سے برامدات بھی بڑھیں گی جس سے ملک کو زرمبادلہ ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ امسال چاول کی برامدات پچاس لاکھ ٹب سے تجاوز کر سکتی ہیں کیونکہ بھارت چین اور ویتنام میں چاول کی فصل کو بارشوں اور زیادہ گرمی سے نقصان پہنچا ہے اور انکی پیداوار گری ہے۔

عالمی سطح پر چاول کی پیداوار میں چالیس لاکھ ٹن کمی کا اندیشہ ہے جس سے اسکی قیمت گزشتہ سال سے زیادہ رہے گی جبکہ پاکستانی برامدات بڑھ جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ یوریا اور ڈی اے پی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دیگر مسائل کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں ساڑھے پانچ لاکھ ٹن تک کی کمی کا اندیشہ ہے جبکہ شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے اربوں ڈالر کی گندم درامد کرنا پڑے گی۔

حکومت کاشتکاروں کے لئے سستی کھاد کا انتظام کرے تاکہ فوڈ سیکورٹی کی صورتحال کو بگڑنے سے بچایا جا سکے۔