پی ٹی آئی کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

264

اسلام آ باد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب نیالیکشن کمیشن  کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ  ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ متفقہ فیصلہ ہے، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے۔

 پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی مس ڈیکلریشن ہے،پارٹی اکاونٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنایا تھا۔