بھکر: علم بجلی کے تاروں سے ٹکراگیا کرنٹ لگنے سے 2 عزادار جاں بحق، 16زخمی

173

  بھکر میں جلوس کے دوران علم بجلی کے تاروں سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں 2عزادار جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمی عزادار کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز روہڑی میں ماتمی جلوس کے دوران گرمی اور حبس کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد بے ہوش ہوگئے تھے۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا تھا کہ واقعہ 8 اور 9 محرم کی رات پیش آیا، جلوس میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے، دم گھٹنے کی وجہ سے 6 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد بے ہوش ہوگئے۔