سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 200 بچوں میں ڈائریا کی تصدیق

479

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 2 سو بچوں میں ڈائریا اور 700 بچوں میں پیچش کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی سمیت کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے بعد ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 2 سو بچوں میں ڈائریا اور 700 بچوں میں پیچش کی تصدیق ہوئی ۔

سب سے زیادہ 1200 بچے کراچی کے مختلف اضلاع میں ڈائریا کا شکار ہوئے، صوبے بھر میں گزشتہ 5 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا کا شکار ہو چکے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق موجودہ موسم میں ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں بے تہاشہ اضافے کا خدشہ ہے، مکھیوں کی بہتات کے باعث عوام صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، متعلقہ اداروں کو بھی اسپرے سمیت دیگر اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔