این اے157 کے ضمنی انتخاب میں بیٹی کو ٹکٹ کیوں دیا؟ شاہ محمود نے وضاحت کردی

345
legally defend

ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں بیٹی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی وضاحت کردی۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا د یئے  ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دیا۔

ان کا کہناتھاکہ عمران خان کا بیانیہ آگے بڑھانے کے لیے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پیپلزپارٹی نے ڈھونڈ کر وزارت خارجہ دی تھی، یوسف رضا گیلانی اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے، حیران ہوں ابھی تک بلاول کا اسرائیلی حملے پر کوئی بیان نہیں آیا۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو ہونے والے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ملتان کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 سے زین قریشی کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔