روس کا یوکرینی جوہری پلانٹ پر حملہ،  آئی اے ای اے کا  اظہار تشویش

297

یوکرین نے نیوکلیئرپاور پلانٹ پر حملے کے نتیجے میں روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا،یوکرین کی سرکاری نیوکلیئر پاور کمپنی ’’انرگواٹوم‘‘کا کہنا ہے کہ ایک کارکن اس وقت زخمی ہوا جب روسی فورسز نے  ’’زاپوریزہیا‘‘نیوکلیئر پاور پلانٹ پر دوبارہ گولہ باری کی،عالمی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ نے ’’زاپوریزہیا‘‘جوہری تنصیب پر گولہ باری کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا ہے،یوکرین کے صدر زیلنسکی نے جوہری پلانٹ پر گولہ باری کے بعد سخت بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کیا ہے،صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ پر گولہ باری کے بعد روسی “ایٹمی دہشت گردی پر ایک بھرپور بین الاقوامی ردعمل دیا جائے،یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ فون کال کے دوران زیلنسکی نے روسی جوہری صنعت اور جوہری ایندھن پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا،یوکرین کا کہنا تھا کہ روسی گولہ باری سے نیوکلیئر پلانٹ پر کارکن زخمی ہوا ہے ’’زاپوریزہیا‘‘ جوہریپلانٹ پر روسی افواج نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں قبضہ کر لیا تھا لیکن اب بھی اسے یوکرین کے تکنیکی ماہرین چلا رہے ہیں۔