نئے نیب قانون کے تحت متعدد کرپشن کیسز ختم ہونے کا امکان

298
budget increased

اسلا م آباد: نئے نیب قانون کے تحت ترمیم کے تحت مبینہ جعلی اکاونٹس اسکینڈل کے 14 ریفرنس، 13 انکوائریاں اور 18تحقیقات سندھ منتقل ہوجائیں گی، 50 کروڑ سے کم کے کرپشن الزام پرنیب کا دائرہ اختیار ختم ہونے سے کئی کیسز سرے سے ختم ہی ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب قانون میں ہونے والی ایک اور ترمیم سے کئی ہائی پروفائل اور سیاسی مقدمات بند ہونے کا راستہ کھل گیا ہے اور سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کے دور میں قائم کیسز میں سے کئی ختم ہونے کا امکان ہے۔

 نئے قانون کے مطابق جس علاقے میں جرم سرزد ہونے کا الزام ہو، اسی صوبے میں ٹرائل چل سکے گا اور اس ترمیم کے تحت مبینہ جعلی اکاونٹس اسکینڈل کے 14 ریفرنس، 13 انکوائریاں اور 18تحقیقات سندھ منتقل ہوجائیں گی، تو 50 کروڑ سے کم کے کرپشن الزام پرنیب کا دائرہ اختیار ختم ہونے سے کئی کیسز سرے سے ختم ہی ہو جائیں گے۔

 نئی ترمیم کے مطابق چئیرمین نیب کو دیگر حکام کی مشاورت سے عدالت میں دائر ریفرنس واپس لینے کا اختیار مل گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس اختیار کے تحت گزشتہ چار سال کے دوران قائم کیسز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

نئے قانون کے تحت کمزور شواہد پر نیب کی سبکی کا باعث بننے والے کیسز واپس لئے جا سکتے ہیں  اس کے علاوہ مجاز فورمز سے منظور منصوبوں پر بنائے گئے کیسز مکمل یا جزوی طور پر واپس لینے کی درخواست بھی کسی بھی وقت دی جا سکتی ہے۔ ایل این جی اور نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس کا جائزہ بھی نئے قانون کے مطابق دوبارہ لیا جائے گا۔