امریکی صدر کا اسرائیل اور اسلامی جہاد میں جنگ بندی کا خیرمقدم

412

اسرائیل اور  فلسطین کی مزاحمتی تنطیم اسلامی جہاد میں جنگ بندی ہو گئی،پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی  رات ڈیڑھ بجے سے فریقین کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے،اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی فوج نے دوبارہ حملہ کیا تو  بھرپور جواب دیا جائے گا،امریکی صدر جو بائیڈن نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ثالثی کرانے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ بھی ادا کیا،صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عام شہریوں کی اموات کو  المیہ قرار دیا۔