اسرائیلی جارحیت، غزہ میں بمباری سے1500 مکانات تباہ ہوئے

313

غزہ: اسرائیلی جارحیت، غزہ میں بمباری سے1500 مکانات تباہ ہوئے ۔

غزہ میں فلسطینی حکومت کی وزارت اطلاعات دفتر نے ایک رپورٹ  میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے9 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں، اور تقریبا 1500 ہائوسنگ یونٹس کو نقصان پہنچا، جن میں سے 16 مکمل طور پر تباہ، 71 ناقابل رہائش، اور 1400 یونٹس کو جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

درجنوں زرعی ایکڑ اراضی کو بھی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں بجلی کا نظام درہم برہم   ہو گیا  اور کئی علاقے بجلی کی سپلائی لائنیں کٹ جانے کے باعث اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

بجلی کے تعطل کے باعث غزہ میں انسانی بحران کا خدشہ ہے۔ بمباری کے باعث شہریوں کو صرف 20 فی صد تک بجلی کی سہولت دستیاب ہے۔

572 میگا واٹ میں سے 120 میگا واٹ دستیاب ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ جارحیت کے جاری رہنے کی وجہ سے پیر کو ہونے والے تکمیلی امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ۔