یوم عاشور: مرکزی ماتمی جلوسوں پر ٹریفک پلان جاری

288

کراچی:9اور 10 محرم کو نکالے جانے والے مرکزی ماتمی جلوسوں پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس نے 9اور10محرم کے مرکزی جلوسوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق9 محرم کو مارٹن روڈ کی جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف سے صبح 9 بجے جلوس برآمد ہوگا، 9 محرم کا جلوس نشتر پارک پہنچے گا، دن 12 بجے  مرکزی مجلس منعقد ہوگی، جس کے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوگا۔

یہ جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ سے صدر، ریگل سے دوبارہ ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ سے کھارادر پہنچے گا۔یوم عاشور کو صبح 8 بجے مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی، جس کے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوگا، جلوس نمائش ایم اے جناح روڈ سے صدر، ریگل سے ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتا م پذیر ہوگا۔

9 اور 10 محرم کو جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، شہری متبادل راستہ اختیار کریں، عوام کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ڈائیورژن پر موجود ہوگی۔